اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹریکٹر ریلی پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار - دہلی

یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی دارالحکومت دہلی میں کسانوں کی جانب سے ٹریکٹر ریلی کے انعقاد کے خلاف دائر عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں کورٹ نے کسانوں کی ریلی پر کسی بھی طرح کا روک لگانے سے انکار کر دیا۔

farmer protest
farmer protest

By

Published : Jan 20, 2021, 1:08 PM IST

Updated : Jan 20, 2021, 3:44 PM IST

زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں نے یوم جمہوریہ پر دہلی کی رِنگ روڈ پر ٹریکٹر ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا ہے تاہم حکومت نے کورٹ میں عرضی داخل کر کے اس ریلی پر روک لگانے کا مطالبہ کیا لیکن کورٹ نے صاف انکار کرتے ہوئے یہ معاملہ دہلی پولیس کے حوالے کر دیا۔

بشکریہ ٹویٹر

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹریکٹر ریلی سے دہلی کا امن و امان خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ 'وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں دہلی پولیس کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ طئے کرے کہ دہلی میں کسے داخلے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

Last Updated : Jan 20, 2021, 3:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details