بھارت کے نامور وکیل پرشانت بھوشن نے ملک بھر میں ہونے والے حالات پر عدلیہ کی خاموشی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا تو ایمرجنسی کے دوران بھی نہیں ہوا، جیسا کہ اب کے حالات ہیں۔
مسٹر بھوشن نے کہا کہ جو عدالتوں میں بیٹھے ججز ہیں جن کی ذمہ داری ہے، آئین کی حفاظت کرنا عوام کے حقوق کا خیال رکھنا اور انہیں تحفظ دینا، لیکن وہ بس بیٹھے ہیں اور تنخواہیں لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی یہ خاموشی تو ایمرجنسی میں بھی نہیں دیکھی گئی، تب بھی ملک کی 10 ہائی کورٹ کے ذریعہ سپریم کورٹ کی خاموشی پر سوال اٹھائے تھے۔