اردو

urdu

ETV Bharat / state

ISRO Reveal Failure Of SSVDL1 اسرو نے رپورٹ میں ایس ایس ایل وی-ڈی 1 مشن کی ناکامی کی وجہ بتائی

ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے جمعرات کو جاری کردہ رپورٹ میں پچھلے سال اگست میں لانچ کی گئی چھوٹی سیٹلائٹ لانچ وہیکل (ایس ایس ایل وی-ڈی1) کی پہلی ترقیاتی پرواز کی ناکامی کی وجوہات کا انکشاف کیا ہے۔ISRO Reveal Failure Of SSVDL1

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 3, 2023, 2:34 AM IST

چنئی:اسرو نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پرواز کے دوران سیپریشن کے دوسرے اسٹیج کے دوران ایک مختصر وائبریشن کی وجہ سے پرواز ناکام ہو گئی۔ اسرو نےاس مشن کی ناکامی کے بارے میں تفصیلی چھان بین کے بعد تیار کردہ ناکامی تجزیہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایس ایس ایل وی مشن کی پہلی ناکامی کی مکمل چھان بین کی گئی، جس میں لانچ وہیکل کی پرواز سے پہلے کاون ڈاون سے لے کر اڑان بھرنے، پروپلشن کی کارکردگی، سیپریشن اسٹیج اور سیٹلائٹ چھوڑنے تک کے پورے عمل کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ سیپریشن کے دوسرے مرحلے میں ایک مختصروقت کے لئے ہوئے وائبریشن نے نیویگیشن سسٹم کو متاثر کیا اور اس کے نتیجے میں سینسر میں کمی واقع ہوئی، جس کی وجہ سے ڈٹیکشن اورآئیسولیشن سافٹ ویئر میں خرابی آئی۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ ایس ایس ایل وی-ڈی1 کی ابتدائی پرواز نارمل تھی اورتمام سالڈ پروپلشن اسٹیج معمول کے مطابق کام کر رہے تھے لیکن اس کے باوجود پرواز کے دوسرے مرحلے میں خرابی کی وجہ سے مشن ناکام ہو گیا۔ مشن ناکامی تجزیہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سیپریشن سسٹم میں تبدیلی، ساخت کے ڈیزائن میں بہتری اور متحرک خصوصیات میں بہتری کے ساتھ ساتھ ڈیٹا اوروی ٹی ایم میں بھی تبدیلیوں کی سفارش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details