چاند کی سطح سے چند کیلو میٹر کی دوری پر ہی چندریان2کے لینڈر کرم سے رابطہ کے منقطع ہونے کے بعد اس مسئلہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل ایروناٹک خلائی آرگنائیزیشن (ناسا) اسپیس فلائٹ کے منیجنگ ڈائرکٹر کرس جی نے کہا کہ 'یہ بھارت اور انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی مکمل ناکامی نہیں ہے'۔
انہوں نے کہا کہ آربیٹر وہاں ہے جہاں 95 فیصد تجربات ہوتے ہیں۔ اگر وکرم، اترنے میں ناکام رہا تو آربیٹر کو یاد رکھیئے جہاں 95 فیصد تجربات کیے جاتے ہیں۔
آربیٹر، چاند کے مدار میں محفوظ ہے اور اس کے مشن کے لیے کام کررہا ہے، اس لیے یہ مکمل ناکامی نہیں کہی جاسکتی۔
واضح رہے کہ اسرو چندریان2 کو چاند پر بھیجا تھا جس سے رابطہ ٹوٹنے کے بعد اسرو کے سربراہ نے اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ منصوبہ بند طریقے لینڈر چاند کی سطح سے 2.1 کلو قبل تھا اسی دوران رابطہ ختم ہوگیا۔
وکرم لینڈر کا رابطہ ٹوٹنے کے بعد اسرو سربراہ کے سیون نے کہا کے 'وکرم لینڈر کی لینڈنگ منصوبہ بندی کے مطابق تھی، لیکن چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر کے قریب 'وکرم لینڈر' سے رابطہ ختم ہو گیا فی الحال ڈیٹا کا تجزیہ کیا جارہا ہے'۔