اردو

urdu

ETV Bharat / state

میزورم میں اسرائیل کی زرعی ٹکنالوجی کا استعمال - مرکزی وزیر جتیندر سنگھ

شمال مشرقی علاقہ کی ترقی کے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہاکہ میزورم میں بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے اور پھلوں کی زراعت کو فروغ دینے کے لئے مرکزی حکومت اسرائیل کی اعلی تکنالوجی دستیاب کرا رہی ہے۔

میزورم میں اسرائیل کی زرعی ٹکنالوجی کا استعمال

By

Published : Aug 3, 2019, 9:08 PM IST

مسٹر سنگھ نے میزورم کے قانون اور انصاف، پارلیمانی امور، ٹرانسپورٹ، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا تبدیلی کے وزیر ٹی جے لال نولوآنگا سے میٹنگ کے دوران یہ تبصرہ کیا۔

میزورم میں اسرائیل کی زرعی ٹکنالوجی کا استعمال

میٹنگ کے دوران مسٹر لال نولوآنگا نے ایکو۔ٹورزم کی تجویز سونپی۔ اس تجویز میں پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے سکم کے چمپئی میں واقع لانگسم میں بنائے جانے والے ایک پروجیکٹ کابیورہ ہے۔

اس تجویز میں کہا گیا ہے کہ میزورم میں اس طرح کے پروجیکٹوں کے وسیع امکانات ہیں اور اس سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

میزورم کے وزیر نے شمال مشرقی علاقہ کی ترقی کے وزیر کو پروجیکٹوں کی تجاویز کی ایک کاپی بھی دی۔ میزورم حکومت ان پروجیکٹوں کی تجویز پہلے ہی شمالی مشرقی علاقہ کی وزارت کو سونپ چکی ہے۔

ان پروجیکٹوں میں سرلوئی بیلی پل، آئیزول میں مصنوعی فٹ بال ٹرف، ممیتا میں ضلع اسپتال کی ترقی، ریاست میں لینڈ سلائڈ کو کنٹرول کرنے کے پروجیکٹوں، چھوٹے آبپاشی پروجیکٹوں کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔

مرکزی وزیر نے جتیندر سنگھ نے کہاکہ لونگ لیئی کا ’سنٹر آف ایکسلنس‘ ملک کا واحد ادارہ ہے، جو شمال مشرقی علاقہ کے ساتھ ساتھ پورے ملک کی ضرورتوں کو پورا کررہا ہے۔

لیمو کی طرح کے پھل کے لئے گزشتہ برس قائم کئے گئے سنٹر آف ایکسلنس اسرائیل کے تعاون سے شجرکاری کا سامان اور کسانوں کی تربیت دستیاب کرا رہا ہے۔

میزورم کے کچھ حکام نے اسرائیل سے تربیت لی ہے۔ یہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی ایک پہل ہے۔ اس کے لئے اسرائیلی حکومت، میزورم حکومت اور ہندستانی حکومت کے مابین سہ طرفہ معاہدہ ہوا ہے۔

شمال مشرقی علاقہ کی ترقی کی وزارت سہولیات اور کوآرڈی نیشن محکمہ کا کردار ادا کررہا ہے۔اسرائیل تکنالوجی، شجرکاری کا سامان اور صلاحیت کو فروغ کی سہولیات دے رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details