اردو

urdu

ETV Bharat / state

Priyanka Gandhi on Gaza پرینکا گاندھی کا فلسطین میں فورا جنگ بندی کا مطالبہ - کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا

حماس اسرائیل جنگ 29 ویں دن میں داخل ہو گئی ہے، غزہ پر اسرائیل کی لگاتار بمباری میں اب تک دس ہزار سے زائد فلسطینی افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جن میں پانچ سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ Israeli airstrike continues in Gaza

Priyanka Gandhi on Gaza
Priyanka Gandhi on Gaza

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2023, 2:01 PM IST

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو ایک بار پھر غزہ میں 5000 سے زائد بچوں سمیت تقریباً 10,000 فلسطینی افراد کے جاں بحق ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ غزہ میں فورا ہی جنگ بندی نافذ کیا جانا چاہیے۔ پرینکا گاندھی نے فلسطین میں نسل کشی کی مالی اعانت اور حمایت کرنے پر "آزاد" دنیا کے نام نہاد رہنماؤں پر بھی سخت نکتہ چینی کی ہے۔

پرینکا گاندھی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "غزہ میں اسرائیل کی لگاتار بمباری خوفناک اور شرمناک ہے جس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے، غزہ میں تقریبا 10،000 شہریوں کا قتل عام کیا گیا ہے، جن میں سے تقریبا 5000 بچے ہیں، خاندان کے خاندان ختم کردیے گئے ہیں، ہسپتالوں اور ایمبولینسوں کو بمباری سے نشانہ بنایا گیا ہے، پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے. اور پھر بھی "آزاد" دنیا کے نام نہاد رہنما فلسطین میں نسل کشی کی مالی امداد اور حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں"۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ "جنگ بندی ایک انتہائی کم قدم ہے جسے فوری طور پر بین الاقوامی برادری کو نافذ کرنا چاہیے ورنہ اس کے پاس کوئی اخلاقی اختیار باقی نہیں رہے گا۔"

مزید پڑھیں: عرب رہنماؤں کا جنگ بندی کا پر زور مطالبہ

کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی کے ریمارکس اسرائیل اور حماس کی جنگ میں 5000 بچوں سمیت 10,000 سے زائد فلسطینی افراد کے جاں بحق ہونے کی میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آئے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے اس سے پہلے بھی اقوام متحدہ میں حماس اسرائیل جنگ پر قرار داد میں ووٹننگ میں حصہ نہ لینے پر مودی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی تھی۔ اور کہا تھا کہ جنگ بندی کے لئے ووٹنگ میں ہندوستان کا حصہ نہ لینا انتہائی شرمناک ہے۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ میں بھارت کے فیصلے پر حیران اور شرمندہ: پرینکا گاندھی

7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد غزہ کی پٹی میں جنگ 29ویں دن میں داخل ہو گئی ہے، غزہ پر اسرائیل کی لگاتار بمباری میں اب تک دس ہزار سے زائد فلسطینی افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جن میں پانچ سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details