اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی فسادات: عشرت جہاں نے جیل میں مارپیٹ کا لگایا الزام

کانگریس رہنما عشرت جہاں نے عدالت کے سامنے انہیں منڈولی جیل میں مارپیٹ کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

Ishrat Jahan alleges in court beating, harassment by jail inmates
دہلی فسادات: عشرت جہاں نے جیل میں مارپیٹ کا لگایا الزام

By

Published : Dec 23, 2020, 4:23 AM IST

کانگریس کی سابق کونسلر عشرت جہاں جنہیں دہلی فسادات کے سلسلہ میں یو اے پی اے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے نے عدالت میں الزام عائد کیا کہ انہیں منڈولی جیل میں قیدیوں کی جانب سے مارپیٹ کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور مسلسل ہراساں کیا جارہے ہے۔

عشرت جہاں کی جانب سے الزام عائد کئے جانے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے جیل انتظامیہ کو عشرت جہاں کی سیکوریٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی اور اس سلسلہ میں فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے جیل عہدیداروں کو اس سلسلہ میں تفصیلی رپورٹ اور اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلاب پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔

معزز جج نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ منڈولی جیل سے دریافت کیا کہ آیا ایسا کوئی واقعہ رونما ہوا ہے تو پولیس نے اس واقع کی توثیق کی جس کے بعد جج نے جیل عہدیداروں سے کہا کہ عشرت جہاں خوفزدہ دکھائی دے رہی ہے جبکہ اس کے اندیشوں کو جلد دور کیا جانا چاہئے۔ جج نے عہدیداروں سے مزید کہا کہ وہ مزید کوئی شکایت نہیں سننا چاہتے۔

عدالت نے 23 دسمبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عشرت جہاں کو پیش کرنے کا جیل انتظامیہ کو حکم دیا۔ اس دوران عشرت جہاں کے وکیل مصباح بن طارق نے عدالت سے فوری کاروائی کی گذارش کی اور کہا کہ عشرت جہاں ’ایڈوکیٹس بار‘ کی رکن ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details