اردو

urdu

ETV Bharat / state

عراق میں جاری پرتشدد مظاہرے میں 108 ہلاک - iraq news

عراق میں حکومت کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مرنے والوں کی تعداد پیر کو بڑھ کر108 پر پہنچ گئی۔

عراق میں جاری پرتشدد مظاہرے میں 108 ہلاک

By

Published : Oct 7, 2019, 11:35 AM IST


وزارت داخلہ کے مطابق پر تشدد مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد 108 تک پہنچ گئی ہے اور یہ تعداد اور بھی بڑھ سکتی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسطی اور مشرقی علاقے میں حال ہی میں ہو ئے تصادم میں کئی افراد کے مرنے کی اطلاع ہے۔

عراق میں جاری پرتشدد مظاہرے میں 108 ہلاک۔ویڈیو

بغداد کے ناصریہ شہر میں 36 افراد کی موت ہوئی ہے اور دیوانیہ علاقے میں مظاہرے کے دوران کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح ر ہے کہ عراق میں حکومت کے خلاف بے روزگاری اور بدعنوانی کےسلسلے میں ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں کا آج ساتواں دن ہے ۔ مظاہروں کے دوران اب تک کئی لوگوں کی موت ہو گئی ہیں ۔

عراق میں جاری پرتشدد مظاہرے میں 108 ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details