اردو

urdu

ETV Bharat / state

'طاہر حسین سے پوچھ گچھ جاری ہے' - عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی کے کونسلر طاہر حسین کے وکیل جاوید علی نے کہا کہ عدالت نے دونوں فریقین کی دلیل سننے کے بعد طاہر حسین کو خودسپردگی کے لئے کہا اور اس وقت ایس آئی ٹی کی ٹیم بھی وہاں موجود تھی۔

'طاہر حسین سے پوچھ گچھ جاری ہے'
'طاہر حسین سے پوچھ گچھ جاری ہے'

By

Published : Mar 5, 2020, 7:53 PM IST

وکیل نے بتایا کہ طاہر حسین نے عدالت میں کہا کہ میں خود سپردگی کے لیے تیار ہوں اور ایس آئی ٹی مجھے پوچھ گچھ کے جہاں لے جانا چاہے، میں جانے کے لیے تیار ہوں، مجھے غلط طریقہ سے پھنسانے کی کوشش کی جاری ہے، میں بے گناہ ہوں۔

'طاہر حسین سے پوچھ گچھ جاری ہے'

انہوں نے کہا کہ پولیس ابھی جانچ کر رہی ہے، ابھی تو صرف الزامات عائد ہوئے ہیں، جانچ کے بعد معلوم ہوگا کہ سچ کیا ہے۔

واضح رہے کہ راؤز یونیو کورٹ کے جج نے طاہر حسین کی خودسپردگی کی درخواست قبول نہیں کی جس کے بعد کرائم برانچ کی ٹیم نے انہیں گرفتار کر لیا، کرائم برانچ کی ٹیم نے انہیں گرفتار کرنے کے بعد عدالت سے باہر لے گئی۔

اب پولیس طاہر حسین کو آئندہ کل عدالت میں پیش کرے گی جہاں سے ان کو ایک ہفتہ کی پولیس تحویل نہیں رکنے کی اجازت طلب کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کی سہ پہر کو ڈی ڈی یو مارگ پر واقع راؤز یونیو عدالت میں طاہر حسین کے خود سپردگی کی خبر پھیل گئیں تھی۔ اس سے متعلق اطلاع ملنے کے بعد پولیس ان کو گرفتار کرنے کے لیے پہنچ گئی۔

کرائم برانچ کی ٹیم نے طاہر حسین کو عدالت سے گرفتار کیا، ان کو سن لائٹ کالونی میں واقع کرائم برانچ کے دفتر لے جایا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔ پولیس ان سے دہلی تشدد اور انکیت شرما قتل معاملہ جیسے معاملات پر پوچھ گچھ کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details