انٹرنیٹ پر اپنی زبان میں ڈومین کا نام چاہنے والوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ اب وہ تمام 22 بھارتی رسمی زبانوں میں ڈومین کے نام بنا سکیں گے۔
غیر منافع بخش تنظیم 'نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا' (نیکسی) نے 'ڈاٹ ان' ڈومین پر رجسٹرڈ ڈومین کے ناموں کے لئے تمام 22 رسمی زبانوں میں مفت ڈومین کے نام فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی درخواست گزار کو اپنی زبان میں ایک مفت ای میل آئی ڈی بھی فراہم کی جائے گی۔