اردو

urdu

By

Published : Jun 21, 2020, 9:23 AM IST

Updated : Jun 21, 2020, 9:42 AM IST

ETV Bharat / state

لداخ سمیت پورے ملک میں یوگا کا اہتمام

عالمی یوم یوگا کے موقع پر لداخ میں آئی ٹی بی پی (انڈو تبتین بارڈر پولیس) کے جوانوں نے صفر درجہ حرارت میں 18000 فٹ کی بلندی پر یوگا کیا۔

آئی ٹی بی پی جوانوں نے 18000 فٹ کی بلندی پر یوگا کیا
آئی ٹی بی پی جوانوں نے 18000 فٹ کی بلندی پر یوگا کیا

آج عالمی یوم یوگا کے موقع پر ملک بھر میں یوگا تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

یوگا کے موقع پر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے یوگا کرکے عوام کو صحت کو مستحکم رکھنے کے لیے یوگا کرنے کی تلقین کی۔

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند

وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ 'یوگا جسم اور دماغ، کام اور خیالات، انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگی قائم کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔

وزیر داخلہ امیت شاہ

وہیں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی بھی متعدد طبقات کے ساتھ یوگا کرتے نظر آئے۔

لداخ سمیت پورے ملک میں یوگا کا اہتمام

مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پرانے قلعہ میں یوگا کیا۔ اس دوران انہوں نے عوام کو صحت کو مستحکم رکھنے کا پیغام دیا۔

لداخ سمیت پورے ملک میں یوگا کا اہتمام

وہیں آج عالمی یوم یوگا کے موقع پر لداخ میں آئی ٹی بی پی (انڈو تبتین بارڈر پولیس) کے جوانوں نے صفر درجہ حرارت میں 18000 فٹ کی بلندی پر یوگا کیا۔

لداخ سمیت پورے ملک میں یوگا کا اہتمام

دراصل یوگا ایک جسمانی، ذہنی اور روحانی مشق ہے۔ یوگا کا مقصد جسم کو تندرست رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ '27 دسمبر سنہ 2014 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران بھارتی وزیر اعطم نریندر مودی نے یوم یوگا منانے کا اعلان کیا تھا تب سے لےکر ہر برس عالمی یوگا منایا جاتا ہے۔'

Last Updated : Jun 21, 2020, 9:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details