اردو

urdu

ETV Bharat / state

International Yoga Day 2022: اچھی صحت انسان کی سب سے بڑی دولت: نقوی

نقوی نے کہا کہ وہ خود بھی پچھلے کئی برسوں سے یوگا کر رہے ہیں۔ یوگا نہ صرف ورزش ہے بلکہ یہ ایک 'صحت سائنس' بھی ہے۔ Mukhtar Abbas Naqvi on yoga day

اچھی صحت انسان کی سب سے بڑی دولت: نقوی
اچھی صحت انسان کی سب سے بڑی دولت: نقوی

By

Published : Jun 21, 2022, 12:12 PM IST

نئی دہلی: مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ اچھی صحت ہی انسان کی سب سے بڑی دولت ہے۔ نقوی نے 'بین الاقوامی یوم یوگا' کے موقع پر اتر پردیش کے فتح پور سیکری میں واقع تاریخی 'پنچ محل' میں سماج کے تمام طبقوں کے لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ یوگا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوگا اچھی صحت کے خزانے کی 'سنہری کلید' ہے اور اچھی صحت ہی انسان کی سب سے بڑی دولت ہے۔ Mukhtar Abbas Naqvi on yoga day

انہوں نے کہا کہ یوگا پوری دنیا کی صحت، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے 'پرفیکٹ انڈین ہیلتھ ہیمپر' ہے۔ نقوی نے کہا کہ وہ خود بھی پچھلے کئی برسوں سے یوگا کر رہے ہیں۔ یوگا نہ صرف ورزش ہے بلکہ یہ ایک 'صحت سائنس' بھی ہے۔ یوگا دماغ اور جسم کے درمیان اتحاد پیدا کرتا ہے۔ یوگا جسم کو مضبوط کرتا ہے اور دماغ کو سکون فراہم کرتا ہے۔

نقوی نے کہا کہ آج پوری دنیا جوش و خروش کے ساتھ 'بین الاقوامی یوگا ڈے' منا رہی ہے۔ یہ بھارت کے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔اس موقع پر فتح پور سیکری لوک سبھا ایم پی راجکمار چاہر، ایم ایل اے بابولال چودھری، اتر پردیش اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی اور دیگر عوامی نمائندے اور مختلف علاقوں کے سرکردہ لوگ موجود تھے۔ اس کے علاوہ اقلیتی امور کی وزارت کی سکریٹری رینوکا کمار، دیگر سینئر افسران اور مقامی انتظامیہ کے اہلکار بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : International Yoga Day 2022: یوگا کی اہمیت اور اسکی تاریخ

ABOUT THE AUTHOR

...view details