نئی دہلی:جامعہ ہمدرد میں بارہواں انڈین ایسوسی ایشن فار اسٹڈی آف ٹریڈیشنل ایشین میڈیسن اوریشن ایوارڈ فنکشن اور’یونانی اور آیورویدک میڈیسن اور فوڈ سپلیمنٹ میں ملٹی ٹارگٹڈ علاج پر بین الاقوامی کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں طب یونانی اور آیوروید کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر شرکاء نے یونانی، آیوروید، ان کی مصنوعات اور خام مال بشمول ایتھنو فارماکولوجی، دواؤں کے پودوں سے سائنسی طور پر توثیق شدہ معیار کی مصنوعات کی ترقی اور ان کے ضابطے کے پہلوؤں‘ پر بھی روشنی ڈالی۔ International Seminar on Unani Medicine held at Jamia Hamdard
افتتاحی جلسہ میں مہمان خصوصی کے طور پر شیکھر دت، سابق گورنر چھتیس گڑھ نے شرکت کی جب کہ پروفیسر عاصم علی خان ڈائریکٹر جنرل CCRUM، وزارت آیوش، حکومت ہند اور ڈاکٹر مختار احمد قاسمی، ایڈوائزر یونانی اور وزارت آیوش نے بطور مہمان اعزازی شرکت کی۔
یہ تقریب ہندوستان اور بیرون ممالک کے مختلف علاقوں سے نامور سائنسدانوں، اساتذہ، معالجین، محققین، مینوفیکچررز، روایتی علاج کرنے والوں اور آیوش، روایتی طب، فارمیسی اور حیاتیاتی علوم سے متعلق طلباء کو اکٹھا کرنے کی ایک بھرپور کوشش ہے۔ اس بین الاقوامی کانفرنس میں ہندوستان کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، روس، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بنگلہ دیش، نیپال اور ایران وغیر ہ کے کئی ممالک کے 100 سے زیادہ معروف مقررین اور ہندوستان اور بیرون ملک سے 1000 سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: