اس پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سید رضا حیدر اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر ڈاکٹر ادریس احمد نے کہا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ کایہ بین الاقوامی سیمینار اس اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ ادارے نے اپنے علم و ادب کے 50 سالہ سفر طے کر لیا ہے۔
لہذا تین دن کی تقریبات کی یہ تقریب گولڈن جبلی کے طور پر بھی منائی جارہی ہیں۔تقریبات کا افتتاح 13 مارچ شام ساڑھے پانچ بجے ممتاز مورخ پروفیسر ہربنس مکھیہ کی تعریفی تقریر سے ہوگا۔