اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بین الاقوامی پروازیں حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی شروع کی جائیں گی' - وزارت شہری پرواز

ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کے بعد تمام آمدورفت کو ملتوی کردیا گیا ہے، تاہم آج مرکزی وزیر برائے شہری پرواز نے کہا کہ حالات سازگار ہونے کے بعد ہی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

بین الاقوامی پروازیں حالات کے جائزہ کے بعد ہی شروع کی جائیں گی
بین الاقوامی پروازیں حالات کے جائزہ کے بعد ہی شروع کی جائیں گی

By

Published : Apr 2, 2020, 10:03 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں وزیر برائے شہری پرواز ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن' ختم ہونے کے بعد بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کی اجازت متعلقہ ممالک میں کورونا وائرس 'کووڈ۔19' کی صورت حال کے جائزہ کے بعد ہی دی جائے گی۔'

ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کے بعد تمام آمدورفت کو ملتوی کردیا گیا تھا، تاہم آج مرکزی وزارت شہری پرواز نے کہا کہ حالات سازگار ہونے کے بعد ہی پروازیں شروع کی جائیں گی

ہردیپ سنگھ پوری نے ایک ورچول پریس کانفرنس میں نامہ نگارون کے سوال کے جواب میں کہا کہ 'اپریل کے وسط تک لاک ڈاؤن ہے، اس کے بعد سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ہی کسی ملک سے پروازوں کو بھارت آنے کی اجازت دی جائے گی'۔

وزیر شہری پرواز پردیب سنگھ کھرولا نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن سے پہلے ہی کچھ ممالک سے آنے والی پروازوں کے ملک میں آنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

وزیر شہری پرواز پردیب سنگھ کھرولا نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن سے پہلے ہی کچھ ممالک سے آنے والی پروازوں کے ملک میں آنے پر پابندی عائد کردی تھی

انہوں نے کہا کہ جب مرکزی وزیر داخلہ اور مرکزی وزارت صحت کسی ملک کے ساتھ ہوائی آمدورفت کو محفوظ قرار دے گا اس کے بعد ہی وزارت شہری پرواز اس ملک سے پروازوں کو آنے کی اجازت دے گا۔

گھریلو پروازوں کے بارے میں مسٹر پوری نے کہا کہ وہ پرامید ہیں اور انہیں امید ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت نہیں بڑھائی جائے گی، تاہم سرکاری جہاز کمپنی ایئرانڈیا کے صدر اورمنیجنگ ڈائرکٹر راجیو بنسل نے بتایاکہ اس نے پروازیں شروع کرنے کے لیے پوری تیار کرلی ہے۔

گھریلو پروازوں کے بارے میں مسٹر پوری نے کہا کہ وہ پرامید ہیں اور انہیں امید ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت نہیں بڑھائی جائے گی

انہوں نے کہا کہ وافر مقدار مین سینٹائزر موجود ہے، کورونا اہلکاروں کے لیے حفاظتی ذرائع جیسے ماسک، دستانیں اور خاص سوٹ کا انتظام کرلیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details