اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی کی کتاب توجہ کا مرکز - اس کتاب کا وزن وزیر اعظم کے وزن کے برابر 77 کلوگرام

اس کتاب کی خاص بات یہ ہے یہ اس کا وزن اور لمبائی نریندر مودی کے وزن اور لمبائی کے برابر ہے۔ اس کتاب میں جو پیج ہیں وہ نریندر مودی کے عمر کے برابر ہیں۔

مودی کے وزن کی کتاب توجہ کا مرکز
مودی کے وزن کی کتاب توجہ کا مرکز

By

Published : Jan 12, 2020, 4:55 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے پرگتی میدان میں منعقد 'عالمی کتب میلہ' میں یوں تو دیگر کتب کی نمائش لگائی گئی ہے۔ لیکن وزیر اعظم نریندر مودی پر لکھی گئی کتاب لوگوں کو خوب پسند آ رہی ہے۔

اس کتاب کی خاص بات یہ ہے یہ اس کا وزن اور لمبائی نریندر مودی کے وزن اور لمبائی کے برابر ہے۔ اس کتاب میں جو پیج ہیں وہ نریندر مودی کے عمر کے برابر ہیں۔

مودی کے وزن کی کتاب توجہ کا مرکز

اس کتاب کو بنانے والے شخص اپورو شاہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے یہ کتاب سال 2019 میں بنائی تھی اور اس کتاب کا وزن وزیر اعظم کے وزن کے برابر 77 کلوگرام رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کی لمبائی وزیراعظم کے جتنی 5.7 رکھی گئی ہے۔ اس کتاب میں وزیر اعظم کی زندگی سے متعلق کئی اہم باتیں لکھی ہیں۔

اپورو شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی پر کئی کتابیں لکھی گئی ہیں لیکن یہ دنیا کی پہلی کتاب ہے جس کا وزن اور اونچائی وزیر اعظم مودی جتنی ہے، اسی لیے اس کا نام انڈیا بک آف رکارڈ میں بھی درج ہے۔

عالمی کتب میلے میں رکھی گئی وزیراعظم مودی کی اس کتاب کو دیکھ کر لوگ متوجہ ہو رہے ہیں۔ لوگوں کی خریدداری کے لیے اس کتاب کے چھوٹے سیمپل بھی رکھے گئے ہیں۔ اس کتاب کو خریدنے آئے ارتھ والیا نے کہا کہ وہ وزیراعظم مودی کے کام اور خیالات سے کافی متاثر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details