اردو

urdu

ETV Bharat / state

بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ جانبدارانہ: بی جے پی

بھارتیہ جنتا پارٹی نے سنہ 2018 کی بین الاقوامی مذہبی آزادی رپورٹ کو مرکز کی نریندر مودی حکومت اور پارٹی کے تئیں جانبدرانہ سوچ سے متاثر بتایا ہے اور اقلیتوں کے ساتھ تشدد کی سازش کو سراسر جھوٹ قرار دیا ہے۔

bjp

By

Published : Jun 22, 2019, 8:45 PM IST

بی جے پی کے میڈیا شعبے کے سربراہ انل بلونی نے کہا کہ 'سنہ 2018 کی بین الاقوامی مذہبی آزادی رپورٹ مودی حکومت اور بی جے پی کے تئیں مکمل طور پر جانبدارانہ سوچ سے متاثر ہے۔'

بلونی نے کہا کہ 'اس رپورٹ کا بنیادی تصور ہے کہ یہاں اقلیتوں کے ساتھ تشدد کے پیچھے کوئی سازش ہے، سراسر جھوٹ ہے۔ اس کے برعکس، زیادہ تر معاملات میں مقامی تنازعات اور غیرسماجی عناصر کا ہاتھ ہوتا ہے۔ جب کبھی ضرورت محسوس ہوئی تو وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے دیگر رہنماؤں نے اقلیتوں اور سماج کے کمزور طبقے کے لوگوں کے خلاف ہونے والے تشدد پر سخت تنقید کی ہے۔ بھارت میں جمہوری اداروں کی جڑیں بہت گہری ہیں۔ وہ مکمل طور پر آزاد ہیں اور وہ اس طرح کے تنازعات اور مجرموں کو سزا دینے کے لیے مکمل طور پر مستعد ہیں۔ بدقسمتی سے، ان حقائق کو مکمل طور پر اس رپورٹ میں نظر انداز کر دیا گیا ہے۔'

بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہا کہ 'وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بی جے پی سب کا ساتھ سب کا وکاس کے اصول پر یقین رکھتی ہے۔ مودی حکومت کی طرف سے شروع اور نافذ کردہ بڑے بڑے منصوبوں سے معاشرے کے ہر ذات مذہب اور علاقے کے لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔ تمام غریب اور محروم خواہ وہ کسی مذہب یا صنف کے ہوں، زندگی کا معیار بہتر بنانے اور بی جے پی کو اپنی کامیابیوں پر فخر ہے۔ بھارت کے لوگوں نے مودی کی قیادت والے بی جے پی اور این ڈی اے کے ترقیاتی ایجنڈے پر اپنا مکمل اعتماد ظاہر کیا ہے اور حال ہی میں اسے اکثریت کے ذریعے کامیاب بنایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details