مسٹر بھلا نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ایک درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے فرضی خبروں کے سبب بڑھتی پریشانیاں اور اس سلسلہ میں مہاجر مزدورں کی وسیع سطح پر فرار کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ کورٹ نے مانا کہ اس سے لوگوں کو بلاوجہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کورٹ کے تبصرے کا نوٹس لیتے ہوئے مسٹر بھلا نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے فرضی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مؤثر اقدامات کرنے کو کہا ہے۔