اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوتم نولکھا کو عبوری راحت - سماجی کارکن نولکھا معاملہ

سپریم کورٹ نے بھیما کوریگاؤں مقدمے میں سماجی کارکن گوتم نولکھا کی گرفتاری پر 15 اکتوبر تک روک لگاتے ہوئے انہیں عبوری راحت دی ہے۔

گوتم نولکھا کو گرفتاری سے 15 اکتوبر تک عبوری راحت

By

Published : Oct 4, 2019, 6:23 PM IST

جسٹس ارون مشرا اور جسٹس دیپک گپتا کی بینچ نے نولکھا کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 15 اکتوبر تک ان کی گرفتاری سے عبوری راحت دی ہے۔

نولکھا کی طرف سے پیش ہونے والے ابھیشیک منو سنگھوی کے دلائل سننے کے بعد، انہیں یہ راحت ملی اور مہاراشٹر حکومت کو ہدایت دی کہ وہ تحقیقات کے دوران ان کے خلاف جمع ہونے والے ثبوت پیش کریں۔

اس کے بعد عدالت نے مقدمے کی سماعت 15 اکتوبر کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا ہے۔

اس سے قبل، ایک علیحدہ معاملے میں جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں بینچ نے واضح کیا کہ کل ہونے والی سماعت میں صرف جسٹس رویندر بھٹ نے سماعت سے خود کو الگ کیا تھا۔ انہوں نے اور جسٹس آر سبھاش ریڈی نے نہیں کیا۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس آر گوئی بھی سماعت سے الگ ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details