نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نیشنل کیڈٹ کور، نیشنل سروس اسکیم، ہوم گارڈ اور خواتین رضاکاروں کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم سے جوڑنے کو کہا ہے تاکہ وقت پر رضاکاروں اور انسانی وسائل کی کوئی کمی نہ ہو اور آفات کے متعلق الرٹ لوگ فوری طور پر پہنچانے Connect NCC, NSS to Disaster Management جاسکیں۔
جمعرات کو یہاں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے زیر اہتمام صلاحیت سازی سے متعلق دو روزہ سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ملک نے اب ٹیکنالوجی کی طاقت پر یہ صلاحیت حاصل کر لی ہے کہ زیادہ تر آفات کی پیشگی وارننگ اور الرٹ وقت رہتے متاثرہ علاقے کے ہر شخص تک پہنچے اور اسے فوری امداد ملے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اس کے لیے نیشنل کیڈٹ کور، نیشنل سروس اسکیم، ہوم گارڈز اور خواتین رضاکاروں کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم میں جوڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کو منظم طریقے سے تربیت دی جائے تاکہ آفات کے وقت تربیت یافتہ رضاکاروں اور عوامی وسائل کی کوئی کمی نہ ہو اور لوگوں کو فوری طور پر ڈیزاسٹر الرٹ دیا جا سکے۔