یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے تمام یونیورسٹیوں کو کورونا وائرس اور سنہ 1918 میں آئی ایچ 1 این 1 یعنی ہسپانوی فلو پر تحقیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یو جی سی نے ہدایت کی ہے کہ 'یونیورسٹی اور اس سے وابستہ ہر کالج کو کورونا وائرس پر تحقیق کرنے کے لیے گاؤں جانا چاہئے تاکہ معلوم کیا جائے کہ کووڈ 19 کے بارے میں گاؤں کے لوگوں میں کتنی بیداری ہے۔
ساتھ ہی اس بارے میں بھی تحقیق کریں کہ بھارت نے سنہ 1918 میں آئے ایچ1 این1 یعنی ہسپانوی فلو پر کیسے قابو پایا تھا۔ اس کے بارے میں تمام تعلیمی اداروں کو 30 جون تک اساتذہ کی تحقیقی ٹیم تیار کرنی ہوگی اور یو جی سی کو جانکاری دینی ہوگی۔ یو جی سی نے کووڈ ۔19 پر تحقیق کے لیے تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں کو اپنے آس پاس کے گاؤں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔