نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہندو ازم سے اسلام قبول کرنے والی اس عورت اور اس کے کنبہ کو مناسب سکیورٹی فراہم کرے۔ جسٹس سی ہری شنکر کی بنچ نے خاتون کی جانب سے دائر عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
اترپردیش کے شاہجہاں پور کی رہائشی اور دہلی میں مقیم ایک عورت کی جانب سے دائر عرضی میں کہا گیا تھا کہ اس نے گزشتہ 27 مئی کو اپنی مرضی کے مطابق اسلام قبول کیا ہے۔ جب سے اس نے اسلام قبول کیا، تب سے یوپی پولیس کے اہلکار اسے اور اس کے قریبی رشتہ داروں کو ہراساں کررہے ہیں۔
Religion Conversion Issue: اسلام قبول کرنے والی خاتون کو تحفظ دینے کی کورٹ کی ہدایت - اسلام قبول کرنے والی خاتون کوتحفظ فراہم کرنے کی ہدایت
دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو اسلام قبول کرنے والی خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اسلام قبول کرنے والی خاتون کوتحفظ فراہم کرنے کی ہدایت
عرضی میں خاتون نے کہا ہے کہ اس کی جان کو خطرہ ہے۔ وکیل کملیش کمار مشرا درخواست گزار کی جانب سے پیش ہوئے، انہوں نے کہا کہ پولیس کے علاوہ میڈیا کے لوگ بھی اس کے اہلِ خانہ کو پریشان کررہے ہیں۔ عورت بالغ ہے اور اسے اپنی پسند کے مذہب کی پیروی کرنے کا آئینی حق حاصل ہے۔
Last Updated : Jul 1, 2021, 2:44 PM IST
TAGGED:
Delhi High Court