اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سی بی ایس ای' کو امتحان کے نتیجوں کا جلد اعلان کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ 'سی بی ایس ای' کو دسویں اور بارہویں کے کمپارٹمنٹ امتحان کے نتیجوں کا جلد اعلان کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ رواں تعلیمی سال میں پاس ہوئے بچوں کو رجسٹریشن مل سکے۔

'سی بی ایس ای' کو امتحان کے نتیجوں کا جلد اعلان کرنے کی ہدایت
'سی بی ایس ای' کو امتحان کے نتیجوں کا جلد اعلان کرنے کی ہدایت

By

Published : Sep 22, 2020, 3:50 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ 'سی بی ایس ای' کو دسویں اور بارہویں کے کمپارٹمنٹ امتحان کے نتیجوں کا جلد اعلان کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ رواں تعلیمی سال میں پاس ہوئے بچوں کو رجسٹریشن مل سکے۔

جسٹس اے ایس کھانولکر اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ نے سی بی ایس ای کو یونیورسٹی گرانٹ کمیشن 'یو جی سی' کے ساتھ مل کر امتحان کے نتیجے جاری کرنے اور رجسٹریشن کے لئے درخواست دینے کی تاریخوں کے سلسلے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت دی۔

بینچ نے کہا کہ 'ابھی غیر معمولی حالات ہیں اور سی بی ایس ای اور یو جی سی کو فی الحال کمپارٹمنٹ امتحان دینے والے بچوں کا بھی دھیان رکھنا چاہئے۔

کمپارٹمنٹ امتحان آج سے شروع ہوئے ہیں اور 29 ستمبر تک چلیں گے۔

عدالت نے یو جی سی کے وکیل سے کہا کہ 'وہ رجسٹریشن کے لئے کٹ آف کی تاریخ کے سلسلے میں کمیشن سے 24 ستمبر تک ہدایت لے کر آئیں۔ اس کے بعد ہی وہ سی بی ایس ای کو کٹ آف تاریخ سے پہلے نتیجہ جاری کرنے کی ہدایت دے گی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے پیش سینئر وکیل ویویک تنکھا نے دلیل دی کہ اگر کمپارٹمنٹ امتحان میں پاس ہونے والے طلبہ کو رجسٹریشن نہیں ملتا تو ان کا سپریم کورٹ کے سامنے یہ عرضی دائر کرنے کا کوئی مطلب نہیں رہ جائے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details