نئی دہلی: دہلی میں انسٹاگرام کے ذریعہ بنے دوست نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اطلاعات کے مطابق ملزم قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز دکھا کر متاثرہ کو مسلسل بلیک میل کر رہا تھا اور لڑکی پر اپنے دوستوں کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔ لڑکی کی شکایت پر پرشانت وہار پولیس اسٹیشن نے پوکسو ایکٹ سمیت تمام دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
دراصل ایک 14 سالہ لڑکی کی انسٹاگرام پر ایک نامعلوم شخص سے دوستی ہو گئی۔ بات کرتے کرتے یہ دوستی محبت میں بدل گئی اور اسی کا فائدہ اٹھا کر ملزم نے لڑکی کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ الزام ہے کہ ملزم نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی واردات کو انجام دیا۔ اسی دوران بلیک میلنگ کرتے ہوئے ملزم نے لڑکی پر اپنے دوستوں کے ساتھ بھی تعلقات بنانے کا دباؤ ڈالا۔ جس کے بعد لڑکی نے پولیس کو اس معاملے کی شکایت کی۔