اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس کی گھر گھر جاکر جانچ کی ہدایت

ملک میں پھیلی مہلک وبا کوروناوائرس سے بچاؤکے خاطر گھر گھر جاکر جانچ کرنے کی ہدایت سے متعلق آج ایک عرضی سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے۔

ملک میں پھیلی مہلک وبا کوروناوائرس سے بچاؤکے خاطر گھر گھر جاکر جانچ کرنے کی ہدایت سے متعلق آج ایک عرضی سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے
ملک میں پھیلی مہلک وبا کوروناوائرس سے بچاؤکے خاطر گھر گھر جاکر جانچ کرنے کی ہدایت سے متعلق آج ایک عرضی سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے

By

Published : Apr 10, 2020, 5:22 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کووڈ۔19 کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر لوگوں کا ان کے گھر گھر جا کر جانچ کرائے جانے سے متعلق ایک مفاد عامہ کی عرضی آج سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

وکیل شاشت آنند اور تین دیگر وکیلوں کی جانب سے دائر عرضی میں کورونا کے بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر لوگوں کے گھر گھر جاکر جانچ کیے جانے کی عدالت سے درخواست کی گئی ہے۔

ملک میں پھیلی مہلک وبا کوروناوائرس سے بچاؤکے خاطر گھر گھر جاکر جانچ کرنے کی ہدایت سے متعلق آج ایک عرضی سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے

اتناہی نہیں جانچ کی ابتدا پہلے ان شہروں سے کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ جہان انفیکشن زیادہ پھیلا ہے اور جو جگہ کورونا کا ہاٹ سپاٹ ہے۔

عرضی میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرونا وبا سے لڑنے کے لیے وزیراعظم راحت فنڈ اور وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں اکٹھا کی گئی رقم ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو منتقل کی جائے، تاکہ اسے کورونا وبا سے نمٹنے میں خرچ کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ عرضی گذاروں میں ان کور آزاد، فیض احمد اور ساگر شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details