قومی دارالحکومت دہلی میں ہوئے فسادات کے بعد بہت سارے مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جمعیت علماء ہند کی جانب سے ایسے بے گناہ نوجوانوں کو قانونی مدد فراہم کرنے کا کام کیا گیا تھا، جس میں انہیں کامیابی بھی ملی۔ دراصل اب تک جمعیت علماء ہند نے 100 سے زائد افراد کو رہائی دلانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران جمعیت علماء ہند کے ریاستی نائب صدر مولانا داؤد امینی نے بتایا کہ 'اب تک 300 سے زائد افراد جمعیت سے قانونی مدد کے لیے رجوع کر چکے ہیں۔جس میں سے تقریبا 120 افراد کو اب تک رہائی بھی مل چکی ہے اور جب تک تمام بے گناہ مسلم نوجوانوں کو رہائی نہیں ملتی تب تک جمعیت اپنی قانونی مدد فراہم کرتی رہے گی۔'