اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کسانوں کے ساتھ نا انصافی ناقابل برداشت' - آمرانہ اور متکبرانہ

نوئیڈا:عام آدمی پارٹی کے کسان سیل کے ریاستی صدر مہیش تیاگی نے یوگی حکومت کے آمرانہ اور متکبرانہ رویہ کی تنقید کرتے ہوئے پرالی جلانے والے کسانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کسانوں کے ساتھ نا انصافی ناقابل برداشت
کسانوں کے ساتھ نا انصافی ناقابل برداشت

By

Published : Nov 7, 2020, 4:14 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'کوئی پرالی خوشی سے نہیں جلاتا، مجبوری میں کسانوں نے ایسا کیا اور پولیس نے گرفتار کر لیا ۔لہذا انہیں فوری رہا کیا جائے کسانوں کے خلاف زیادتی ناقابل برداشت ہے۔'

'کسانوں کے ساتھ نا انصافی ناقابل برداشت'

یو پی حکومت ایسا بندوبست کرے کہ پرالی جلانے کی نوبت ہی نہ آئے ۔ دہلی کی طرز پر یوپی میں بھی حکومت بائیو کیمیکل مہیا کرائے جس سے پرالی کھاد میں تبدیل ہو جائے اور اگلی فصل کے لئے معاون ثابت ہو۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیاگی نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کے درمیان کسانوں کے بجلی بل معاف کی جانی چاہیے اور حکومت سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کو بھی نافذ کرے۔کسانوں کا دھان 1200 روپے کنتل فروخت ہو رہا ہے جبکہ حکومت 1900 روپے کا ایم ایس پی بتا رہی ہے جو سراسر غلط ہے۔'

اس موقع پر کسان سیل کے ریاستی جنرل سیکریٹری سنجے چوہان، یوتھ ونگ کے ریاستی صدر فیصل وارسی،ضلعی صدر بھوپیندر جادون، ضلعی سیکریٹری سنجیو نگم وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details