دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے چانکیہ پوری علاقہ میں واقع دی اشوکا ہوٹل میں انڈو عرب اتحاد سے متعلق ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ، رکن پارلیمان شتروگھن سنہا، سابق رکن پارلیمان محمد ادیب رکن پارلیمان کنور دانش علی، عزیز برنی نے شرکت کی۔ Indo Arab Event in Delhi
اس موقعے پر عالمی اردو فاونڈیشن کے چیئرمین کبیر صدیقی نے بتایا کہ انڈوں عرب حیدرآباد لیگ گزشتہ پچاس برسوں سے عرب اور بھارت کے درمیان اتحاد قائم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ تنظیم خاص طور پر فلسطین کی عوام کے لیے اور ان کے حقوق کے لیے سرگرم رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انڈو عرب لیگ کے موجودہ دور کی یہ پہلی کانفرنس ہے جو سید وقار الدین کی رحلت کے بعد منعقد کی جارہی ہے اپنی دیرینہ روایت کو باقی رکھتے ہوئے اس کانفرنس میں بھی متعدد عرب ممالک کے سفارتکاروں نے بھی شرکت کی۔ Indo Arab League Hyderabad