کانگریس نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن قرار دینے اور اس سے اتفاق کرنے والے بی جے پی کے رہنماؤں کے بیانات کو مجاہدین آزادی اور تاریخی شخصیات کے خلاف درپردہ جنگ قرا ردیتے ہوئے کہا کہ ان رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہیں کرکے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ زبان سے گاندھی اور دل سے گوڈسے کے پرستار ہیں۔
کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا روزنیامکھوٹا لگا کر مودی کا کوئی پرستا ربھارت کی آتما مہاتماکی توہین کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کی سالمیت کے خلاف مودی حکومت کی گوریلا جنگ ہے۔
سرجے والا نے بی جے پی رہنما سادھوی پرگیا ٹھاکر کے گوڈسے کو محب وطن قرار دینے اور پھر مرکزی حکومت کے وزیر اننت کمار ہیگڑے کے ذریعہ ان کے خیالات کی تائید کرنےمدھیہ پردیش بی جے پی میڈیا انچارج انل سومتر کے مہاتما گاندھی کو پاکستان کا راشٹر پتاقراردینے اور بی جے پی کے رہنما نلن کٹل کے گوڈسے کی تعریف کرنے اور ان تمام لوگوں کے خلاف کسی طرح کی کارروائی نہیں کرنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ مودی۔ شاہ کی جوڑی زبان سے گاندھی اور دل سے گوڈسے کے پرستا ر ہے۔