نئی دہلی: الیکٹرانک، پٹرولیم، لیدر پروڈکٹ، کافی اور اناج اور کھلی کی بیرون ملک سے مانگ کے درمیان بھارت کی تجارتی برآمدات مئی 2022 میں سالانہ بنیاد پر 20.55 فیصد بڑھ کر 38.94 بلین امریکی ڈالر ہوگئیں۔ گزشتہ سال مئی میں تجارتی سامان کی برآمدات 32.30 بلین ڈالر کی تھیں۔ EXPORTS ROSE TO 21 PER CENT IN THIS WEEK۔ بدھ کو وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ اس سال مئی 2022 میں اشیاء کی درآمدات 38.83 بلین ڈالر سے بڑھ کر مئی 2022 میں 63.22 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ مئی 2022 میں تجارتی خسارہ (درآمد ۔ برآمد کا فرق) بڑھ کر 24.29 بلین ڈالر تک بڑھ گیا۔ India's Exports up 20% in May
وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا کہ مئی میں غیر پٹرولیم اور غیرزیورات کی برآمدات 13.10 فیصد بڑھ کر 27.16 بلین ڈالر ہوگئیں۔ گزشتہ سال مئی کے مہینے میں غیر پٹرولیم اور غیرزیورات سیکٹر کی برآمدات 24.02 ارب ڈالر تھیں۔وزارت کے مطابق مئی میں غیر پٹرولیم اور غیرزیورات کی درآمدات 31.66 فیصد بڑھ کر 34.79 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پچھلے سال اسی مہینے میں غیر پٹرولیم اورغیر جیولری سیکٹر کی درآمدات 26.42 بلین ڈالر تھیں۔ Exports increased this Month