نئی دہلی:ہر گھر ترنگا مہم کے تحت بی جے پی کے رکن پارلیمان رمیش بدھوری نے سوشل میڈیا پر دہلی حکومت کو گھیرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں ان کے سینے پر ترنگا الٹا نظر آرہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے وہ دہلی کے محلہ کلینک میں دہلی حکومت سے سوالات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ BJP MP Ramesh Bidhuri Viral Video
انہوں نے لکھا، سسودیا جی آپ نے 900 محلہ کلینک بنانے کا وعدہ کیا تھا، 7 سال میں 200 بھی ٹھیک سے نہیں چل رہے ہیں۔ غریبوں کے لیے مفت صحت کی سہولت پر ایک نظر ڈالیں۔ تاہم اسی ویڈیو میں انہوں نے اپنے سینے پر ترنگا پہنا ہوا ہے جسے انہوں نے الٹا لگایا ہوا ہے۔ ترنگے میں سبز رنگ اوپر اور زعفرانی رنگ کو نیچے کیا ہوا ہے۔ Ramesh Bidhuri put indian tricolor flag upside down