ریلوے نے جدید تھرڈ اے سی کوچ کو کئی طریقوں سے خاص قرار دیا ہے۔ سب سے پہلے ان کوچوں میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ دوسری طرف ان میں سفر کو آرام دہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ریلوے نے تھرڈ اے سی کوچ کی سیٹوں کو بڑھاکر 72 سے کیا 83 قبل ازیں کوچ کی گنجائش 72 برتھ کی ہواکرتی تھی جسے بڑھا کر 83 برتھ کردی گئی ہے۔ سیٹ اور برتھ کے لیے ماڈلر ڈیزائن اپنایا گیا ہے جس سے مسافروں کو زیادہ سکون ملے گا۔ بوتل موبائل فون اور میگزین رکھنے کی جگہ بھی رکھی گئی ہے۔
ریڈنگ لائٹس اور موبائل چارجنگ کے لیے پوائنٹس ہر برتھ پر فراہم کیے گئے ہیں۔ نائٹ لائٹ کی سہولت، ٹچ لیس نل کی سہولت، معذور افراد وہیل چیئر تک کی رسائی اور زیادہ آرام دہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرادآباد ریلوے کی جانب سے پاس سہولت کا آغاز
شمالی ریلوے کے جنرل منیجر آشوتوش گنگل کا کہنا ہے کہ 'یہ کوچز کپورتھلہ میں بنائے گئے ہیں۔ سب سے پہلے این سی آر نے اسے جے پور تک چلنے والی ٹرینوں میں نصب کیا ہے۔ ان میں زیادہ مسافر لائے جا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ اس طرح کے کوچز زیادہ مسافروں کو لے جا سکتے ہیں۔ ان کا کرایہ بھی کم ہے۔' ان کا کہنا ہے کہ 'جلد ہی ان کوچز کو دوسری ٹرینوں میں بھی استعمال کیا جائے گا۔'