صبح سات بجے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے سیلون سائڈنگ میں منعقد قومی اتحاد کے دن کے پروگرام میں گوئل اور انگڑی کے علاوہ ریلوے بورڈ اور شمالی ریلوے کے سینیئر افسران بھی شامل ہوئے۔
بھارتی ریلوے کا ' رن فار یونٹی' کا اہتمام - نئی دہلی ریلوے اسٹیشن
سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی کے موقع پر بھارتی ریلوے نے بھی دارالحکومت میں جمعرات کو رن فار یونٹی منعقد کیا جس میں ریلوے کے وزیر پیوش گوئل اور ریلوے کے وزیرمملکت سریش سی انگڑی نے شرکت کی۔
بھارتی ریلوے کا ' رن فار یونٹی' کا اہتمام
گوئل نے اس موقع پر ہری جھنڈی دکھا کر دوڑ کا آغاز کیا اور وہ خود اور انگڑی بھی کافی فاصلے تک اس میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر بہار کے مظفر پور سے احمد آباد کے درمیان چلنے والی 15269/70 جن سادھارن ایکسپریس کے نئے ایل ایچ بی کوچ والے ریک كو بھی سروس میں شامل کیا جس پر تصاویر کے ذریعہ سردار پٹیل کو دکھایا گیا ہے۔