اردو

urdu

دہلی: امام حسین کی شہادت پر تقریب

By

Published : Oct 15, 2019, 12:03 AM IST

دارالحکومت دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں امام حسین سیویئر آف اسلام اینڈ ہیومینٹی (حضرت امام حسین اسلام اور انسانیت کو بچانے والے) کے نام سے آج ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں امام حسین کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔

حضرت حسین کی شہادت پر تقریب کا اہتمام

حضرت حسین ڈے کے مناسبت سے منعقدہ اس تقریب میں کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں امام حسین کے راستے کو اپنی زندگی میں اتارنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم امام حسین کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں شامل کر لیں گے تو جو لوگ ہم پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں ہم انہیں منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔

دہلی: امام حسین کی شہادت پر تقریب

وہیں انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سراج الدین قریشی نے بھی امام حسین کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ امام حسین نے اپنی جان باطل سے لڑتے ہوئے قربان کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details