ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے پاکستان کے کراچی سے تقریباً 215 کلومیٹر دور مٹیاری ضلع میں 25 جنوری کو ایک ہندو لڑکی کو شادی کے منڈپ سے اغوا کیے جانے کے معاملے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک سینئر افسر کو طلب کیا ہے۔
حکومت نے اغوا کے معاملے میں پاکستانی افسر کو طلب کیا - ہندو لڑکی کے اغوا کے معاملے میں پاکستانی افسر طلب
مرکزی حکومت نے پاکستان میں ایک ہندو لڑکی کو شادی کے منڈپ سے اغوا کیے جانے کے معاملے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک سینئر افسر کو طلب کیا ہے۔
حکومت نے اغوا کے معاملے میں پاکستانی افسر کو طلب کیا
انہوں نے بتایا کہ تھرپارکر سندھ صوبہ میں 26 جنوری کو ماتا رانی بھتیانی مندر میں توڑ پھوڑ کے سلسلے میں بھی اعتراض درج کیا گیا۔
حکومت نے پاکستان حکومت سے اس معاملے کی تفتیش کرنے اور اقلیتی ہندو فرقہ سمیت اپنے تمام شہریوں کی سلامتی اور بہبود کے لیے فوراً کاروائی کرنے کے لیے کہا ہے۔
بھارتی حکومت نے پاکستان کو ایسی حرکتوں میں ملوث قصورواروں کو جلد سے جلد سزا دلانے کے لیے فوراً قدم اٹھانے کے لیے بھی کہا ہے۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 7:44 AM IST