اردو

urdu

ETV Bharat / state

’بھارتی جمہوریت انتہائی مشکل دور سے گذر رہی ہے‘

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ملک کے حالات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Indian democracy passing through its 'most difficult phase': Sonia Gandhi
’بھارتی جمہوریت انتہائی مشکل دور سے گذر رہی ہے‘

By

Published : Oct 19, 2020, 3:50 AM IST

صدر کانگریس سونیا گاندھی نے مودی حکومت پر کوویڈ۔19 وبا سے نمٹنے میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے معاشی انحطاط اور دلتوں کے خلاف مظالم کےلیے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

’بھارتی جمہوریت انتہائی مشکل دور سے گذر رہی ہے‘

سونیا گاندھی نے کہا کہ ’بھارتی جمہوریت انتہائی مشکل دور سے گذر رہی ہے‘۔ انہوں نے پارٹی کے ایک اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’زرعی قوانین اور دلتوں پر حملوں کے خلاف احتجاج کےلیے لائحہ عمل پرغور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے 3 زرعی قوانین کو سیاہ قوانین سے تعبیر کرتے ہوئے مودی حکومت پر سبز انقلاب کے فوائد کو پامال کرنے کےلیے سازش رچنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹریز اور ریاستی انچارجز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ملک پر ایک ایسی حکومت کی حکمرانی ہے جو منصوبہ بند طریقہ سے شہریوں کے حقوق کو مٹھی بھر سرمایہ کاروں کے حوالے کرنے کے در پر ہے‘۔

کانگریس صدر نے کہا کہ ’وزیراعظم نے کورونا وبا کو صرف 21 دن میں شکست دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن ان کی حکومت اپنی ذمہ داری صحیح طریقہ سے ادا نہیں کرسکی۔ نہ تو ان کے پاس بحران سے نکلنے کا کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی کوئی حکمت عملی اور نہ کوئی حل۔ ملک میں جی ڈی پی میں اس طرح کی شدید گراوٹ کبھی نہیں دیکھی گئی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details