اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار - وج کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار

بھارتی فوج کا ایک چیتا ہیلی کاپٹر بھوٹان کےنزدیک یون پہلا کے نزدیک جمعہ کو دوپہر ایک بجے حادثے کا شکار ہوگیا جس میں بھارتی فوج اور بھوٹانی فوج کے دونوں پائلٹوں کی موت ہوگئی۔

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار

By

Published : Sep 27, 2019, 8:01 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 6:25 AM IST

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ' یہ ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش کے کھرمو سے معمول کے اڑان پر تھا اور یونگپھولا کی طرف جارہا تھا اور کچھ وقت بعد ہی اس کا ریڈیو اور ویزول رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہوگیا'۔

ہیلی کاپٹر کے ملبے کی تلاش کرلی گئی ہے اور بھارتی فضائیہ اور فوج کے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے میساماری،گواہاٹی اور ہاشم مارا میں راحت اور بچاؤ مہم شرو ع کردی گئی ہے۔

اس ہیلی کاپٹر کو بھارتی اور بھوٹانی فوج کے پائلٹ اڑارہے تھے۔ حادثے میں مارے گئے پائلٹوں کے نام جلد ہی جاری کردیئے جائیں گے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 6:25 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details