اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بھارت بینکنگ اصلاحات کے قائد کی حیثیت سے ابھرے گا'

ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت دنیا میں بینکنگ میں اصلاحات کے قائد کی حثیت سے ابھرے گا۔

بھارت بینکنگ اصلاحات کے قائد کی حیثیت سے ابھرے گا

By

Published : Nov 14, 2019, 10:11 AM IST

حالیہ عرصے میں پنجاب اینڈ مہاراشٹرا کوآپریٹیو بینک کے بحران کے باوجود شمال مشرقی خطے کی ترقی، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک عالمی سپرپاور بننا ہے'۔

ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت دنیا میں بینکنگ میں اصلاحات کے قائد کی حثیت سے ابھرے گا۔

بھارت کی بینکنگ سے متعلق دو روزہ مکمل اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے ان بڑی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے کہ ہمارا بینکنگ کا شعبہ پچھلے پانچ برس سے زیادہ عرصے کے دوران ترقی کے منازل طئے کررہا ہے۔

بھارت بینکنگ اصلاحات کے قائد کی حیثیت سے ابھرے گا

انہوں نے کہا کہ 'بینکنگ اصلاحات 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بننے کی راہ میں بھارت کے سفر کی شروعات ہے'۔

بھارت میں مختلف کمیٹیوں کی سفارشات کی بنیاد پر بینکاری کے شعبے میں اصلاحات متعارف کروائی گئیں۔

سلسلہ نمبر کمیٹی سن
(i) پہلی نرسمہن کمیٹی 1991
(ii) ورما کمیٹی 1996
(iii) خان کمیٹی 1997
(iv) دوسری نرسمہن کمیٹی 1998


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت کی میک ان انڈیا اور کاروبار کو آسان بنانے پر توجہ کا انحصار بنیادی طور پر بینکنگ میں آسانی ہے، جس کے ساتھ ساتھ بہتر کمیونیکیشن ، ڈیجٹلائزیشن اور کنیکٹویٹی ہے'۔

بھارت کی بینکنگ سے متعلق دو روزہ مکمل اجلاس کا افتتاحی میٹینگ

مزید پڑھیں : بینک ہڑتال سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پردھان منتری جن دھن یوجنا کی وجہ سے ملک میں بینکنگ کا منظر نامہ یکسر تبدیل ہوگیا ہے۔ جن دھن یوجنا محض معاشی بااختیاری کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ غریبوں کے لیے عزت نفس کا معاملہ بن گیا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details