پاکستان کے قائم کردہ 'کشمیر ڈیسک' یا 'کشمیر سیل' سے متعلق ایک سوال پر پارلیمنٹ کو تحریری جواب میں مرلی دھرن نے کہا کہ پاکستان نے 17 اگست کو مختلف ممالک میں اپنے سفارت خانوں میں 'کشمیر ڈیسک / کشمیر سیل'قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیر نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مقامی آبادی کو مشتعل کرنا اور جھوٹ پھیلاتے ہوئے ان کو بنیاد پرستی کرنا ہے۔'
بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے بیرونی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ان کشمیر سیلز کی جانب سے لاحق خطرات کا ادراک کرے اور اس سلسلے میں مناسب کارروائی کرے۔