خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا قیام سنہ 2001 میں چین، قزاقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے رہنماؤں نے کیا تھا۔ 10 جولائی 2015ء کو اس تنظیم میں بھارت اور پاکستان کو بھی شامل کیا گیا۔ اس کے دو برس کے بعد 9 جون 2017ء کو پاکستان اور بھارت کو تنظیم کی مکمل رکنیت مل گئی۔
آج ہونے والا یہ اجلاس ورچوئل فارمیٹ میں ہوگا جس میں بھارت کی طرف سے نائب صدر وینکیا نائیڈو شرکت کریں گے۔
وہیں شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک روس، چین، قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
جبکہ پاکستان کی نمائندگی پارلیمانی سکریٹری برائے امور خارجہ کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے 19 ویں اجلاس کی میزبانی بھارت کر رہا ہے، یہ بھارت کے لیے ایک اہم بات ہے۔