اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس: بھارت نے تمام سیاحتی ویزا کو 15 اپریل تک معطل کردیا

کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کی وجہ سے بھارت نے تمام سیاحتی ویزا کو 15 اپریل تک کے لیے معطل کردیا ہے۔

By

Published : Mar 11, 2020, 11:50 PM IST

India suspends all tourist visas till April 15
بھارت نے تمام سیاحتی ویزا کو 15 اپریل تک معطل کردیا

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان بھارت نے ملک میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے لوگوں پر 15 اپریل تک پابندی عائد کردی ہے۔

پی آئی بی کی ایڈوائزری

ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس وقت 114 ممالک میں 118000 افراد اس وبا سے متأثر ہیں اور 4291 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متأثر افراد کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 67 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details