ملک میں تیار برہموس سپرسونک کروز میزائل کا آج کامیاب تجربہ کیا گیا۔ کامیاب ٹسٹ میں شامل سائنس دانوں کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈی آر ڈی او کے چیرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے سپرسونک کروز مزائیل میں ’دیسی ٹیکنک‘ کے استعمال پر فخر کا اظہار کیا۔
یہ ٹسٹ دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آرڈی او) نے پی جے۔100 کے تحت منصوبہ کے تحت کیا گی جس میں خالص دیسی ٹیکنک کا استعمال کیا گیا۔
برہموس سپرسونک کروز میزائل کا آج اوڈیشہ کی چاندی پور ٹسٹ رینج سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔ مزائیل کے توسیعی رینج کے تحت نئے ورژن کی آزمائش کے طور پر ٹسٹ کیا گیا جس میں دیسی ساختہ ایرفریم اور بوسٹر کا استعمال کیا گیا ہے۔