اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنگی جہاز شکن برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ - جنگی جہاز شکن برہموس میزائل

برہموس ایک سپرسونک کروز میزائل ہے، جو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اور روسی کمپنی این پی او ایم نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

جنگی جہاز شکن برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ
جنگی جہاز شکن برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ

By

Published : Dec 1, 2020, 10:23 PM IST

بھارتی بحریہ نے منگل کے روز جنگی جہاز شکن برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ تجربے کے دوران میزائل نے ایک پرانے بحری اور بیڑے سے باہر بحری جنگی جہاز کو نشانہ بنایا۔

دراصل برہموس ایک سپرسونک کروز میزائل ہے، جو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اور روسی کمپنی این پی او ایم نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

برہموس نے زمین پر جنگی جہازوں کو ختم کرنے اور زمین پر اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرکے تینوں لشکروں کے لئے ایک مفید ہتھیار کی حیثیت سے اپنی شناخت بنالی ہے۔

برہموس کا پہلا تجربہ سال 2001 میں کیا گیا تھا اور تب سے اس پر مختلف آزمائشیں ہوئیں جو جنگی جہازوں اور لڑاکا طیاروں کے ذریعہ انجام پائے ہیں۔

ڈی آر ڈی او کے چیرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے برہموس میزائل کے کامیاب تجربے پر بحریہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details