اس وبا سے مزید 1761 افراد ہلاک ہوئے ہیں مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2،59،170 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 53 لاکھ 21 ہزار 89 ہوگئی ہے۔ تاہم متاثرہ افراد کی تعداد کل کے مقابلہ میں آج کم ہے۔ اس دوران ریکارڈ 1،54،761 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب مریضوں کی تعداد 1،31،08،582 ہوچکی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے 2.59 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز
ملک میں جان لیو اورموذی کورونا وائرس (کووڈ19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس وائرس سے متاثر ہونے کے مزید 2.59 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے 2.59 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز
ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور 20 لاکھ سے تجاوز کرکے 20،31،977 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 1761 مریضوں کی موت کے ساتھ ملک میں جان لیوا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1،80،530 ہوگئی ہے۔ ملک میں مجموعی طور پر اب تک 12،71،29،113 افراد کو کورونا ویکیسن دیئے جاچکے ہیںملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 85.56 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 13.26 فیصد اوراموات کی شرح 1.18 فیصد ہے۔