اردو

urdu

بھارت میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورت حال

By

Published : Sep 7, 2020, 11:02 AM IST

Updated : Sep 7, 2020, 12:48 PM IST

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 88 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے نئے معاملات سامنے آئے ہیں، جب کہ ایک ہزار قریب اموات ہو چکی ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس تشویشناک صورت حال
بھارت میں کورونا وائرس تشویشناک صورت حال

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔ قومی سطح پر8.83 لاکھ سے زائد کیسز فعال ہیں۔


گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 ہزار سے زیادہ نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور قریب ایک ہزار اموات ہوچکی ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورت حال

بھارت میں کورونا کے 42 لاکھ سے زیادہ کیسز ہوچکے ہیں۔

ان میں سے 8.83 لاکھ سے زیادہ کورونا کیسز سرگرم ہیں جب کہ 32.47 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز ہوچکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے:ملک کے چار شہروں میں میٹرو خدمات بحال

اس سے قبل وزارت صحت کی جانب سے اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، بھارت میں کورونا کے 8،62،320 معاملے فعال تھے۔

اتوار کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت لوگوں کی کل تعداد 41.13 لاکھ سے زیادہ تھی جب ہ 31.80 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔

بھارت کی پانچ ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ ہے۔

  • مہاراشٹر 8،83،862
  • آندھرا پردیش 4،87،331
  • تمل ناڈو 4،57،697
  • کرناٹک 3،89،232
  • اتر پردیش 2،59،765

وہیں ریاستی سطح پر اموات کی فہرست کچھ یوں ہے۔

  • مہاراشٹر 26،276
  • تمل ناڈو 7،748
  • کرناٹک 6،298
  • دہلی 4،538
  • آندھرا پردیش 4،347
Last Updated : Sep 7, 2020, 12:48 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details