اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت نے سرینگر- شارجہ پرواز کا معاملہ پاکستان کے ساتھ اٹھایا - فضائی حدود فراہم کرانے کی درخواست

اطلاعات کے مطابق بھارت نے سرینگر- شارجہ پرواز کے لیے فضائی راستے کے مسئلے کو پاکستان سے سفارتی سطح پر اٹھایا ہے اور مسافروں کے وسیع تر مفاد میں اس پرواز کے لیے فضائی حدود فراہم کرانے کی درخواست کی ہے۔

بھارت نے سرینگر- شارجہ پرواز کے لیے ایئر ویز کا معاملہ پاکستان کے ساتھ اٹھایا
بھارت نے سرینگر- شارجہ پرواز کے لیے ایئر ویز کا معاملہ پاکستان کے ساتھ اٹھایا

By

Published : Nov 4, 2021, 10:39 PM IST

میڈیا رپورٹس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے 23، 24، 26 اور 28 اکتوبر 2021 کو بھارت کے نجی شعبے کی ایئر لائن گو فرسٹ کی پروازوں کو پاکستانی ایئر ویز سے گزرنے کی اجازت دے دی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے 31 اکتوبر سے 30 نومبر تک اسے اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت ملتوی کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ معاملہ فوری طور پر پاکستان کے ساتھ سفارتی سطح پر اٹھایا گیا۔ پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ اس روٹ پر پروازوں کے لئے ٹکٹ خریدنے والے عام لوگوں کے مفاد میں ان پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دے۔

اس پرواز کا افتتاح وزیر داخلہ امت شاہ نے 23 اکتوبر کو جموں و کشمیر کے اپنے حالیہ تین روزہ دورے کے دوران کیا تھا۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کل ایک ٹویٹ میں پاکستان کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر - شارجہ پرواز: پاکستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج رات سری نگر سے خدمات 9.15 شارجہ کی طے شدہ پرواز کو پاکستان کی فضائی حدود سے بچنے کے لیے طویل راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔

یو ین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details