اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت اپنا خلائی اسٹیشن تعمیر کرے گا

بھارت نے آئندہ برس جون تک سولر مشن اور دو تین سال میں زہرہ پر مشن بھیجنے اور اگلے ایک عشرے میں اپنا خلائی اسٹیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے خلائی سائنس کے شعبہ میں ملک کے لیے ایک نئے عہد کی ابتدا ہوگی۔

ہندوستان اپنا خلائی اسٹیشن تعمیر کرے گا

By

Published : Jun 14, 2019, 4:45 AM IST

بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے سربراہ ڈاکٹر کے شیون نے میڈیا سے کہا کہ ’’ہم اپنا خود کا خلائی اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں انہوں نےبتایا کہ یہ بہت بڑا خلائی اسٹیشن نہیں ہوگا۔ یہ 20 ٹن وزن کا چھوٹا سا خلائی اسٹیشن ہوگا۔‘‘

واضح رہے کہ خلائی اسٹیشن خلا میں تیرتا ہوا تجربہ گاہ ہوتا ہے۔ اب تک چند ہی ممالک نے ہی خلا میں اپنا اسٹیشن تعمیر کیا ہے۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ان میں سب سے بڑا ہے جو امریکہ، جاپان، روس، یورپ اور کناڈا کی خلائی ایجنسیوں کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

وہاں مستقل طور سے سائنسداں رہ کر تجربات کو انجام دیتے رہے ہیں۔ امریکہ، روس اور چین نے پہلے اپنا خود کا بین الاقوامی اسٹیشن تعمیر کیا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details