وزیراعظم نریندر مودی 23 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس سے ’کلائمٹ ایکشن سمٹ ۔ 2019‘ سے خطاب کریں گے۔
آب وہوا، جنگل اور ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے اس سے متعلق اطلاع فراہم دی۔
انہوں نے نامہ نگاروں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ماحولیاتی تبدیلی کے موضوع پر اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ وزیراعظم کی وہاں تقریریں ہوں گی۔ پیرس میں جو ہدف بھارت نے طے کیا تھا اسے پورا کیا ہے اور بہت ساری نئی پہل بھی کی ہیں۔ یہ ساری باتیں دنیا کے سامنے وہ رکھیں گے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں بھارت نے گاڑیوں اور ایندھن کے لیے بی ایس ۔ 6 پیمانہ کا نفاذ کرنے، جنگلوں کی توسیع، صنعتوں کو بہتر کرنے اور انرجی کی کھپت میں کمی کرنے اور الیکٹرانک گاڑیوں میں اضافہ کرنے کا کام کیا ہے۔