نئی دہلی: ستوک اور چراغ نے 2023 میں چھ ٹائٹل جیتے تھے جبکہ حال ہی میں ملائیشیا سپر 1000 ٹورنامنٹ میں رنر اپ کے طور پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سے ان سے توقعات بڑھ گئی ہیں۔ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا کا یہ اہم ٹورنامنٹ گزشتہ سال سپر 750 کیٹیگری میں منعقد ہوا تھا لیکن پھر بھی ہندوستانی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور کوئی بھی دوسرے راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔
ساتوک اور چراغ ملائیشیا اوپن کے فائنل میں ایک سخت مقابلے میں ہار گئے تھے لیکن وہ گھریلو سرزمین پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ستوک نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں اچھا پرفارم کرنا چاہتے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کے بعد ہماری جیت کی بھوک بڑھ گئی ہے اور ہم اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنا چاہتے ہیں۔