اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ-19 ویکسین 2021 کے اوائل تک بھارتی مارکٹ میں دستیاب رہے گی

برنسٹین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ-19 ویکسین کے ٹرائلز جس رفتار سے کئے جارہے ہیں اس سے اس بات کا امکان ہے کہ 2021 کے ابتدا میں ایک منظور شدہ ویکسین بھارتی مارکٹ میں متعارف ہوجائے گی۔

India may get COVID-19 vaccine by early 2021: Report
کوویڈ ویکسن 2021 کے اوائل تک بھارتی مارکٹ میں آجائے گی

By

Published : Aug 28, 2020, 6:51 PM IST

عالمی طور پر 4 ویکسین بن کر تیار ہیں اور ٹرائل کے آخری مرحلہ میں ہیں جبکہ امکان ہے کہ یہ 2020 کے آخر میں یا 2021 کے اوائل میں منظوری کے بعد مارکٹ میں دستیاب رہیں گے۔

بھارت نے شراکت داری کے ذریعہ دو ویکسین کی رسائی حاصل کرلی ہے جن میں اے زیڈ آکسفورڈ وائرل ویکٹر ویکسین اور نووا ویکس پروٹین سبیونٹ ویکسین شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرائل کے پہلے اور دوسرے مرحلہ کے اعداد و شمار حوصلہ افزا نظر آرہے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ 2021 کے اوائل تک ویکسین بھارتی مارکٹ میں پہنچ جائے گی۔

ویکسین کی قیمت 3 تا 6 امریکی ڈالر (225 روپئے تا 550 روپئے) فی خوراک ہوسکتی ہے۔ 2011 میں پولیو کے خاتمہ کی مہم اور حالیہ دنوں میں مشن اندرا دھنُش کے طرز پر کووڈ-19 کے خلاف ویکسین کا پروگرام چلانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ اس مہم کے لیے تربیت یافتہ افرادی قوت سب سے بڑی رکاوٹ ہوسکتی ہے اور سرکاری طور پر پروگرام کے نفاذ میں 18 تا 20 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details